After Sindh, Punjab is Under Complete Lockdown

280

As per the announcement Punjab government has decided to enforce lockdown in Punjab for 14 Days. All the steps are being taken to avoid coronavirus breakout. Chief Minister of  Punjab Mr. Usman Buzdar announced the complete lockdown in Punjab, Pakistan.

Public places and Govt and Public offices will remain shut for 14 days. If there is no dire need to go outside, then don’t go please. For the betterment of our people it is necessary.

Read: Coronavirus Updates in Pakistan

پاکستان میں کرونا وائرس کی وجہ سے 6 اموات ہو چکی ہیں۔ کرونا وائرس کی مریضوں کی بڑھتی ہوئی شرح خطرناک ثابت ہو رہی ہے۔ پاکستان میں اب تک 825 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔ بلوچستان کی حکومت کے نمائندے لیاقت شا ہوانی نے بروز اتوار بلوچستان میں پہلی موت کنفرم کی جو ایک 65 سالہ خاتون تھیں۔ جنکی موت فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال ‘ کوئٹہ میں ہوئی۔

Read: What Is Coronavirus : Symptoms And Protection

اس سے کچھ دیر پہلے ہی گلگت بلتستان میں بھی ایک موت کی تصدیق کر دی گئی تھی ۔ گلگت بلتستان میں واقع ہونے والی موت ایک ڈاکٹر کی تھی جو حال میں ہی ایران سے واپس آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: سندھ میں جاری لاک ڈاؤن

پاکستان بھر میں کرونا وائرس کے کیسز سامنے آ چکے ہیں جن میں سب سے زیادہ کیسز سندھ میں سامنے آئے ہیں۔ سندھ میں اس وائرس کے مریضوں کی تعداد 352 ہے۔

ان حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے سندھ کے وزیر اعلی نے سندھ میں لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بغیر کسی شدید ضرورت کے گھر سے باہر نہ نکلیں۔ غیر ضروری سفر نہ کریں۔

Read: First 6 Patients of Coronavirus in Pakistan

یہاں تک کہ سندھ میں ریسٹورنٹس کی ہوم ڈلیوری پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کوئی ہوٹلوں سے کھانا لینے بھی نہیں جائے گا۔

اور اب سندھ کے بعد پنجاب میں بھی کرونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اور یہ لاک ڈاؤن آج رات 12 بجے سے شروع ہو جائے گا جو کہ 14 دن تک جاری رہے گا۔

Read: Coronavirus Outbreak: All Educational Institutes to Remain Closed Till April 5